پاراچنار: کرم میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد کورونا کا شکار ہوگئے

پاراچنار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے مزید 45 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک ہی خاندان کے 19 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع کرم میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کے 87 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 54 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ضلع کرم میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے ایک مریض کے خاندان اور رشتہ داروں کے ٹیسٹ لیے گئے تو خاندان کے 19 میں سے 14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں