رام اللہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری ہلاک

رام اللہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں حلمیش یہودی کالونی کے قریب فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار موجود ایک فلسطینی شہری ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ رام اللہ کے نوحی علاقے النبی الصالح میں پیش آیا۔

عبرانی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حلمیش یہودی کالونی میں فلسطینیوں کے فدائی حملے کو ناکام بناتے ہوئے فلسطینی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں یہودی کالونی میں فلسطینی نے اسرائیلی فوجیوں کو کار سے روندنے کی کوشش کی جس پر فوجیوں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں فلسطینی ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں