مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، 3 کشمیری ہلاک

سری نگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیریوں کو ہلاک کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مئی کے مہینے میں 21 کشمیریوں کو ہلاک کیا جبکہ گذشتہ ماہ بھارتی فورسز کے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں کم از کم 200 کشمیری زخمی ہوئے۔

گذشتہ ماہ بھارتی فوج نے 565 سرچ آپریشن اور محاصرے کیے اور اس دوران 146 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر 801 گھر بھی تباہ کیے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں