سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارتی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے دس ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران ایک سو بیالیس کشمیرہوں کو ہلاک کردیا۔
بھارت نے کشمیر کی خودمختاری پانچ اگست کو ختم کی تھی اور متنازعہ علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔ بھارتی کشمیر میں لاک ڈاؤن کو دس ماہ گزر گئے۔ تاحال لاک ڈاؤن جاری ہے۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اس عرصے کے دوران ایک سو بیالیس کشمیریوں کو گھر گھر آپریشن اور مظاہروں پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ جبکہ سیکڑوں کو زخمی اور ہزاروں کو گرفتار بھی کیا۔