سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوار کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں کمانڈر سمیت پانچ جنگجو مارے گئے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ضلع شوپیاں کے علاقے ریبن میں اتوار کی صبح ایک جھڑپ میں پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگجووں کی شناخت معلوم کی جارہی ہیں اور علاقہ میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے علاقے ریبن میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
Op Reban (#Shopian).
Jt Op launched in early hours today on @JmuKmrPolice input. Cordon laid & contact established. Firefight ensued. Five terrorists eliminated. Good drills ensured no collateral damage. Jt Op in progress.@adgpi @NorthernComd_IA #TerrorismFreeKashmir— Chinar Corps???? – Indian Army (@ChinarcorpsIA) June 7, 2020
سرینگر کے دفاع کے رابطہ عامہ کے افسر کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ ربین گاؤں میں دونوں طرف سے ہونے والی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
जम्मू-कश्मीर के शोपियां में सेना को मिली बड़ी कामयाबी, पांच आतंकी ढेर#EncounterUpdate #Shopian @asifsuhaf pic.twitter.com/amMMRVOSHA
— News24 (@news24tvchannel) June 7, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 14 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا تھا۔