شمالی وزیرستان میں دھماکا، دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک، چار شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گاؤں تپی میں عمومی گشت پر تھے ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں صوبیدار عزیز اور لاس نائک مشتاق ہلاک جبکہ سپاہی شبیر، سپاہی عمران، سپاہی نعیم اور سپاہی نوید عالم زخمی ہوئے۔

ریموٹ کنٹرول دھماکے سے بی ڈی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں موجود اہلکار بھی نشانہ بنے۔

زخمیوں اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں