ٹانک: کرنل مجیب الرحمٰن کے قتل میں ملوث مبینہ دہشت گرد

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں برہ خیل پل کے مقام پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

آر پی او ڈیرہ یسین فاروق نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات پر آج 2 بجکر 30 منٹ پر دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد صمید اللہ ولد ولی جان قوم محسود سکنہ ساوتھ وزیرستان مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کرنل مجیب الرحمٰن کے قتل میں ملوث تھا۔

انہوں نے مزید بتایا سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر میں اس دہشت گرد صمید اللہ محسود کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا جس میں خفیہ ایجنسی کے کرنل مجیب ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور دو عدد دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں