افغانستان: کابل کی شیر شاہ سوری مسجد میں دھماکا، امام سمیت چار افراد ہلاک

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں امام سمیت چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع شیر شاہ سوری جامع مسجد میں ایک بم حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں سے ایک نامور عالم دین، امام مسجد مولوی عزیز الله بھی شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا ہے کہ جمعے کو کابل شہر کے علاقے پی ڈی تھری میں شیر شاہ سوری جامع مسجد میں امام ایک مسجد میں دیگر لوگوں کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کر رہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ’’جونہی جماعت کھڑی ہوئی، محراب کے قریب رکھے گئے بارودی مواد میں زوردار دھماکہ ہوا، جس سے مسجد کے امام سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔‘‘

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال کابل منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں