مصر میں سفاک شوہر نے بیوی اور دو بچیوں سمیت پانچ افراد ذبح کر دیئے

قاہرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مصر میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد کو بے رحمی کے ساتھ ذبح کر کے انہیں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں ایک خاندان کے بے دردی کے ساتھ قتل کے واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ قاتل نے مقتولین کو چاقو کے وار کرنے کے ساتھ ان کے گلے کاٹ کر انہیں انتہائی وحشیانہ اور سفاکانہ طریقے سے قتل کیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مغربی شہر القنطرہ ایک گاﺅں میں پیش آیا۔

اسماعیلیہ گورنری کے سیکیورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل جمال غزالی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی ایک شخص نے اپنی بیوی، دو بچیوں ایک بھاوج اور بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔

پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معلوم کیا تو پتا چلا کہ ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے متعدد افراد جن میں بچیاں اور خواتین شامل ہیں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا ہے۔

قاتل نے چاقو کے وار کرکے بچیوں کے پیٹ پھاڑ ڈالے اوران کی انتڑیاں باہر نکل آئیں۔ بے دردی کے ساتھ چھریوں کے وار سے دو حاملہ خواتین شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے پیٹ میں موجود بچے مردہ پائے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے 30 سالہ حمادہ النجار نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اپنی بیوی، دو بچیوں اور خاندان کے دیگر افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مقتولین میں النجار کی بیوی، چھ سالہ تسنیم، چار سالہ جنا بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شدید زخمی ہونے والی دو بچیوں اور ایک زخمی خاتون کو القنطرہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں