کوئٹہ (بیورورپورٹ) صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مین بازار میں واقع اقبال حسن دوست مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی ٹرانسپورٹر کہدہ شعیب سمیت پیر بخش نامی شخص ہلاک ہوگئے۔
#Another targeted assassination reported from #Panjgur town of #Balochistan, #two men were shot & killed by unknown armed assailants in #main Bazzar of #Panjgur. https://t.co/Kjs2XcHOAw
— ???????? (@Info_Balochistn) June 13, 2020
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے کہدہ شعیب معروف شخصیت کہدہ محمد اسحاق کے بیٹے تھے۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ کوئٹہ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق کوئٹہ میں شیخ زید ہسپتال کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالمجید شاہوانی موقع پر ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔