عراق: بغداد میں امریکی فوجی اڈے اور لاجسٹک ہیڈ کوارٹرز پر میزائل حملے

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب تعینات امریکی فوج اور اس کے لاجسٹک ہیڈ کواٹر زپر دو میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب دو میزائلوں سے بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں میزائلوں سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد ہوائی اڈے کے قریب میزائلوں سے امریکی افواج کے لاجسٹک ہیڈ کواٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں