عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں علاقائی سلامتی، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف کو علاقائی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بالخصوص لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق عسکری قیادت کو جامع بریفنگ دی گئی۔

عسکری قیادت نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ عسکری قیات نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں