اسلام آباد (ش ح ط) پاکستان کے جنوب مشرقی صوبے بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی اطلاعات۔
اس حوالے سے آزاد ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے کانوائے میں شامل گاڑی کو ضلع آواران کے علاقے کچ پیربدار میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں مگر تاحال ضلعی انتظامیہ، لیویز اور سیکیورٹی فورسز حکام نے واقع کی تصدیق و تردید نہیں کی ہے جبکہ مقامی سطح پر بھی اس حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں یوسکیں۔