افغانستان: صوبہ تخار کے اسلامی مدرسہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 10 طلبہ ہلاک، 8 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار میں اسلامی مدرسہ میں مارٹر گولہ پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم 10 طلبہ ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان اور غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار کے ضلع اشکامش میں واقع ایک اسلامی مدرسہ میں جمعرات کی صبح ایک دھماکہ ہوا جس میں 10 طلبہ موقع پر ہلاک ہوگئے اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

ترجمان خلیل اللہ آسیر نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ مارٹر گولہ پھٹنے کے باعث ہوا جسے مبینہ طور پر طلبہ اندر لے کے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمی طلبہ کی عمریں اٹھارہ سال سے کم تھیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں