افغانستان: تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر قاری عثمان محسود کنڑ میں مارا گیا

اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سینیئر کمانڈر قاری عثمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تین روز قبل افغان صوبہ کنڑ کے ضلع مرہ وره میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری عثمان عرف منصور محسود کو قتل کیا۔

عثمان محسود کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خودکش بمباروں کو تربیت دینے کا ماہر تھا۔

طالبان کمانڈر کا قتل بظاہر تنظیم کے متحارب دھڑوں کے درمیان آپس کی لڑائی کا شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے افغانستان منتقل ہونے والے طالبان شدت پسندوں میں دراڑیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور ان کے درمیان اکثر و بیشتر جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں