ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تیرہ سالہ بچی ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (کاشف محمود) کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک تیرہ سالہ بچی ہلاک ہو گئی ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

بیان کے مطابق، گولہ باری کی زد میں آکر ہفتے کی شب 13 سالہ بچی اقرا شبیر ہلاک ہو گئی۔

ترجمان پاکتسانی فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں