کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان نے گزشتہ ہفتے کے دوران تقربیا تین سو افغان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ طالبان نے پچھلے ہفتے کے دوران 32 صوبوں میں 422 حملے کئے جن کے نتیجے میں 291 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ سو پچاس زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تشدد کم کرنے کا طالبان کا عزم بے معنی ہے اور امن سے متعلق ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حکومت کے اعداد و شمار مسترد کردئیے ہیں۔