جاسوسی اور تخریب کاری الزامات: بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 50 فیصد عملے کو نکل جانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت نے ایک اور پاکستان مخالف قدم اٹھا لیا۔ پاکاتانی ناظم الامور کو طلب کر کے بھارت نے پاکستان نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے اراکین پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات لگا دیئے۔

بھارت نے ایک مرتبہ پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کو نئی دہلی میں سفارتی عملہ کم کرنے کا کہہ دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کرے جبکہ اعلان کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اسٹاف میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی اور فیصلے پر سات دن کے اندر عملدرآمد کیا جائے گا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ہائی کمیشن اسٹاف پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان پر اپنے دو سفارتی اہلکاروں سے ناروا سلوک کا الزام بھی لگایا جو ایک راہ گیر کو زخمی کر کے جائے حادثہ سے فرار کی کوششوں میں شہریوں کے ہاتھوں پکڑے گئے اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیے گیے تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے نئی دہلی کی طرف سے اسلام آباد پر عائد کیے جانے والے الزامات کو ”غلط” قرار دیتے ہوئے، شدید مذمت کی ہے۔

اس معاملے پر بھارتی الزامات کے بارے میں منگل کی شام گئے ایک بیان میں، دفتر خارجہ نے کہا کہ ”یہ الزامات بھارت کی طرف سے نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے سفارتی عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کرنے کا ایک بہانہ” ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو پاکستانی دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور انھیں بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزمات کو ”مسترد کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا”۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو ”بتایا گیا کہ پاکستان نے نئی دہلی کے فیصلے کے جواب میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بھارت کے ناظم الامور کو سات روز کے اندر اس فیصلے پر عمل کرنے کا بھی کہا گیا”۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں