دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیلی فضائی حملوں میں دو شامی فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
شامی حکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل منگل کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایران سے آنے والے ایک اسلحہ برادر ٹرک کو نشانہ بنایا۔
A different angle of possible ammunition warehouse that was allegedly struck by #Israel|i airstrikes in Salamiyah city located in Hama Governorate this evening. #Syria pic.twitter.com/j7MiQbUvHh
— Joe Truzman (@JoeTruzman) June 23, 2020
اسرائیلی طیاروں نے السویداء کے مقام پر میزائلوں کی مرمت اور ان کی جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہونے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایرانی ملیشیا کے پانچ اہلکار ہلاک اور مشرقی شام میں ایک عسکری ملیشیا کا مرکز تباہ کردیا گیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاع نے السویداء شہر کے نواحی علاقے تل الصن اور دیر الزور میں کباجب کے مقام پر اسرائیلی طیاروں کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا۔
#UPDATE: Unconfirmed video reportedly showing explosions and fire near Al-Salamiyah in Hama Countryside, Syria,
Further reports claim Regiment 47 base was the target. https://t.co/7JDZbKlsJs
— ELINT News (@ELINTNews) June 23, 2020
ذرائع کے مطابق السویداء کے مقام پر بمباری میں چار اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے اس وقت بمباری کی جب ایران سے ایک اسلحہ بردار ٹرک شام پہنچا تھا۔
چار جون کو اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9 ایرانی حمایت یا ہلاک ہوگئے تھے۔