بیجنگ (ڈیلی اردو) لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامنا، چین نے ایل اے سی پر مزید تین ٹیکٹیکل پوزیشنز پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں، بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی۔
چینی فوج نے علاقے میں مشقیں بھی کیں، لداخ میں مزید دو بھارتی فوجی مارے گئے، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین نے 15 جون سے پہلے علاقے میں اپنے فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے مارشل آرٹ کے 20 ٹرینرز بھیجے تھے۔
1996 میں ہونے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک علاقے میں بندوق اور آتشی مواد نہیں رکھ سکتے۔