میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) قبائلی شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق یہ حملہ ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں ہوا، تاہم اس حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،خ۔
ڈی ایس پی نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی اور موثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا قریبی پہاڑوں میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، اور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے پولیس اور فوج مشترکہ گشت کررہی ہے
ڈی ایس پی نے کہا کہ شیواہ اور سپین وام میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس اور فوج ایک پیج پر ہیں۔