ایران: زاہدان میں دہشت گردوں کا حملہ، افسر سمیت دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے صوبہ زاہدان میں حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ایک حملے میں ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کورین کے علاقے گلوکہ میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں افسر سمیت دو ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حملے میں افسر سمیت دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک افسر کی شناخت مجتبٰی میر شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں