علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک تا پی ایچ ڈی داخلوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020 کے لیے نئے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک تا پی ایچ ڈی داخلے 15 جولائی سے شروع ہونگے۔ تمام داخلوں کے فارمز اور پراسپکیٹس آن لائن بھی دستیاب ہونگے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالقیوم نےآن لائن داخلوں میں طلباکی رہنمائی اور معاونت کے لیے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ریجنل آفسز اور کیمپسز میں انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں طلبا کو انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت بھی فراہم کی جاۓ گی۔

میٹرک ایف اے درس نظامی کے داخلہ فارمز 4 ستمبر جبکہ بی ایس تا پی ایچ ڈی داخلہ فارمز 19 اگست تک وصول کیے جائیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں