18

سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کی گرفتاریاں بڑا کریک ڈاؤن شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منِظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے، چئیرمین پی ٹی اے، چیف سیکرٹری پنجاب اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کے علاوہ آئی جی آزاد جموں و کشمیر اور آئی جی گلگت بلتستان کو بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے 14 فروری کو ایک خط بھی جاری کیا ہے۔

خط میں جن تنظمیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان میں تعمیر وطن، شیعہ وحدت نیوز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی اود دیگر تنظمیں شامل ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں