کراچی (بیورو رپورٹ) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے شہر پنوعاقل میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پنوعاقل میں بائیجی چوک پر نامعلم موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے اچانک وہاں سے گذرنے والی فوجی گاڑی پر ہینڈ گرینڈ پھینکنے کی کوشش کی جس کے دھماکے میں ایک راہگیر محکم الدین مہر شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے سکھر سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہینڈ گرینیڈ دھماکے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان سوڈھو سندھی نے دعوی کیا ہے حملے میں متعدد فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔