بلوچستان: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے گریشہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ طور پر کارروائی میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

آزاد ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی تعداد چار ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں