کراچی: ایس آر اے کے حملے میں سابق رینجرز انسپکٹر ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے سچل میں دہشتگردوں نے ایک دکان پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سابق رینجرز انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع شرقی کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور حملے میں رینجرز کا ریٹائرڈ انسپکٹر عاشق موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پنجابی قبضے اور جاری ریاستی آپریشن کے خلاف آج کراچی، سچل کے بلال گوٹھ میں سابق رینجرز آفیسر اور علاقائی مخبری و رینجرز آپریشن کے سرغنہ عاشق کو دستی بم حملے میں مارنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پاکستانی فورسز کے جاری ریاستی آپریشن میں جو بھی مقامی جاسوس ایجنٹ مخبری اور سہولت کاری میں ملوث ہیں، گویا وہ سندھی ہو یا غیر سندھی ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں