16

بچی اغواءکیس: سپریم کورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 9 سالہ بچی کے اغواء سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سردار سرفراز بگٹی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عبوری ضمانت نہ ملی تو مشکل ہوجائے گی۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے کہ ضمامت بنتی ہوئی تو دیں گے، سرفراز بگٹی کو 6 ماہ سے کسی نے گرفتار نہیں کیا، اب کون گرفتار کرے گا، وکیل صاحب آپ سمجھ سکتے ہیں، ہم کیا کہہ رہے ہیں۔

جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیئے کہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں، کوشش کریں بچی مل جائے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں