گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع
گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں محمد ثاقب، عبد المالک اور مجاہد اقبال کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، دہشت گردوں نے شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ تینوں دہشتگردوں کو گوجرانوالہ مین جی ٹی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں