بلوچستان: تربت بازار میں دھماکا، 1شخص ہلاک، 8 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ لگ رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے، زخمیوں کوبطی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں