اسرائیلی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ نزار رمضان کو گرفتار کرلیا، تعداد 7 ہوگئی

غزہ (ڈیلی اردو) گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں  ایک چھاپہ مار کارروائی کےدوران 61 سالہ نزار رمضان کو حراست میں لے لیا۔ نزار رمضان کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

اسیران اسٹڈی سیںٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز صہیونی فوج کی بھاری نفری نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن نزار رمضان کی رہائش گاہ کا گھیرا ئو کیا۔ اس کے بعد انہیں ان کے بیٹے سمیت حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر نزار رمضان مرج الزھور کے فلسطین سے بے دخل فلسطینیوں میں شامل ہیں۔ وہ 10 سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں‌میں قید فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں