15

اسرائیلی آبادکاروں نے البیرہ میں مسجد کو آگ لگا دی

البریح (ڈیلی اردو) اسرائیلی آبادکاروں نے سوموار کی صبح  رام اللہ ضلع میں البیرہ شہر میں مسجد کو آگ لگا دی اور اسکی دیوار پر نسل پرستانہ فقرات لکھ دئیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے کہا کہ آبادکار رات کے وقت شہر میں گھسے اور مسجد کے کچھ حصوں کو آگ لھانے سے پہلے مسجد کی دیواروں کو عربوں اور مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ جملوں سے بھر دیا۔

البیرہ کے فلسطینی رہائشی جائے وقوعہ پر پہنچے  اور انہوں نے آگ کو 2016 میں کھولی جانے والی مسجد کے بڑے حصے تک پہنچنے سے پہلے اس پر قابو پالیا۔

فلسطین کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے اس آتشزدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اسرائیل کی نسل پرستانہ اور بنیاد پرست ذہنیت کو بے نقاب ہو گئی ہے۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مساجد کو آگ لگانے کے واقعات میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم، اسرائیلی حکام کی جانب سے ان واقعات کی تحقیقات شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں