اسلام آباد (ڈیلی اردو) گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر سے پاکستانی قیدیوں کی منتقلی کی درخواست پر ایران نے 14 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کر دیا ہے۔
ایران نے 14پاکستانی قیدیوں کو وطن واپسی بھیج دیا۔ ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق 14 پاکستانی قیدی ایران سے پاکستان منتقل کردیے گئے ہیں۔ قیدیوں کی منتقلی 2014 کے معاہدہ برائے سزا یافتہ افراد کے تبادلے کے تحت عمل میں آئی۔
پاکستانی سفارتخانہ تہران کے مطابق پاکستانی قیدیوں کو تفتان بارڈر سے وطن منتقل کیا گیا۔
دوہزار اٹھارہ میں دونوں ممالک کے مابین معاہدے کی توثیق ہونے کے بعد پاکستانی قیدیوں کا یہ پہلا تبادلہ تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر سے پاکستانی قیدیوں کی منتقلی کی درخواست کی تھی جس پر ایرانی حکومت نے 14 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا ہے۔