ماپوتو (ڈیلی اردو/اے پی پی) دولت اسلامیہ (داعش) نے افریقی ملک موزمبیق کی ایک اہم بندرگاہ پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ لڑائی میں 55 فوجی ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق موزمبیق کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے قدرتی گیس سے مالامال ’موکیمبوا دا پریا‘ بندرگاہ پر قبضہ کرلیا۔
موزمبیق کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے اس بندرگاہ پر حملے میں آر پی جی سیون کا استعمال کیا اور ایک بحری جہاز پر بھی فائرنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق موکیمبوا دا پریا موزمبیق کی سیال کویڈ گیس کی تنصيبات والے علاقے جزیرہ نما افونگی سے 80 کلومیٹر سے بھی کم کے فاصلے پر ہے اور اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
Foothold. ISIS-aligned militants take over Mozambique's port Mocimboa da Praia, centre of one of Africa's biggest investment works (Exxon-Mobile/Total liquefied natural gas project), killing 50 Moz soldiers. Islamic State Central Africa Province plans to turn Moz into caliphate. pic.twitter.com/Cjclk9M5uz
— James Hall (@hallaboutafrica) August 13, 2020
واضح رہے كہ شمالی موزمبیق 2017ء سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔