رام اللہ (ڈیلی اردو) رام اللہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک اور l11 زخمی ہوگئے۔
عبرانی ویب سائٹ 0404 کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے گاؤں دیر ابو مشعل کے قریب روڈ 465 پر ٹائر جلاتے ہوئے تین نوجوانوں پر فائرنگ کی جس سے ان میں سے ایک شدید زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی خبروں میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ زخمی نوجوان کی موت ایک شدید چوٹ کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن فلسطینی طبی یا سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ دیر ابو مشعل جھڑپوں میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو اس کی ایمبولینس کے عملے نے مدد فراہم کی اور تصدیق کی کہ ایک اور زخمی نوجوان کو فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔