لبنان: حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

بیروت (ڈیلی اردو) لبنانی حزب اللہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے صہیونی ریاست کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ ڈرون طیارہ لبنان کے سرحدی علاقے عیتا الشعب میں مار گرایا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کا ایک جاسوس طیارہ گذشتہ شام لبنان کی حدود کے اندرگر کر تباہ ہو گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں