محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) چارسدہ پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او چارسدہ شعیب خان کے مطابق خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر شبقدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا اور کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا، ملزمان کی نشاندہی پر بارودی مواد، دوای آئی ڈیز اور تین ہینڈ گرنیڈ کے علاوہ بھتے میں استعمال ہونے والے افغانستان کے تین موبائل سمز بھی برآمد کئے۔

ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک انتہائی خطرناک دہشتگرد کمانڈر کا سہولت کار ہے جو افغانستان میں کئی بار اس سے مل چکا ہے، دہشت گردوں نے تھانہ حواجہ وس پر حملے کے لیے ایک خود کش بمبار کو تیار کیا تھا جبکہ کئی تھانوں اور پولیس موبائل کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

شیعب خان کے مطابق ملزمان کا یہ ٹولا بھتہ خوری اور ماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے، سال دو ہزار چودہ میں اسی گروپ نے بھتہ دینے سے انکار پر پر مجیت سنگھ کو قتل کردیا تھا، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں