بلوچستان: کوہلو میں لیویز فورس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق لیویز فورسز نے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کامیاب کارروائی کی جس کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

کارروائی میں 12 اینٹی ٹینک بم، ایک ایل ایم جی،17 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کیے گئے ہیں جبکہ 82 مارٹر گولے اور 48 دیگر اسلحے بھی شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں