جنوبی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے علاقے بروند شہور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر شمس الدین، کمانڈر رحمت اللہ عرف مانگڑی اور عادل شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں