بھارت کے سینیئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپوں سے گولہ باری کی، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام اور خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 5 ستمبر کو راکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان طارق زخمی ہوگیا تھا جب کہ رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 17 شہری ہلاک اور 168 زخمی ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں