بھارت کا ہائپرسونک اسکرمجٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت نے ہائپرسونک اسکرمجٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور وہ سپرفاسٹ کروز میزائلوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہائپرسونک اسکرمجٹ میزائل کا تجربہ بھارتی ادارے ڈی آر ڈی او نے کیا۔ آواز کی رفتار سے چھ گنا زیادہ رفتار سے اڑنے والے میزائل کو تیز رفتاری کے باعث نشانہ بنانا مشکل ہوتاہے۔

میزائل تجربے کے بعد بھارت سپر سانک ٹیکنولوجی کا حامل ہو گیا ہے اور مستقبل میں بین براعظمی سپرسانک میزائل بنائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں