بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے بیڈوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالدار لیاقت ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ 39 سالہ حوالدار لیاقت کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں