18

ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی: مریم نواز

لاہور (اے ڈی شہزاد) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی، انشااللہ حالات جلد۔بہتر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مریم نواز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف قائد ن لیگ نوازشریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچے، اس موقع پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور قائد ن لیگ نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ ”آپ کو نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں“ کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو پی آئی سی لانا چاہئے تھا، میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نوازشریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے ،مریم نوازنے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجود نوازشریف کو یہاں لایا گیا ہے۔

شہباز شریف کی رہائی کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے ، نوازشریف ثابت قدم رہے ہیں، ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی، انشااللہ حالات جلد بہتر ہوں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں