راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان بارڈر پر باجوڑ میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان ہلاک ہو گیا ہے، ہلاک سپاہی کی شناخت صابر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔