بیروت (ڈیلی اردو) لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ گودام آگ لگنے کے بعد ہونے والے دھماکوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لبنان کے جنوبی صوبے تفاح کے دیہاتی علاقے عین قنا میں پیش آیا جہاں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھااور دھوئیں کے بادل دو دراز علاقوں میں بھی نظر آئے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکا حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میں ہوا جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ درجنوں عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں اور کئی گاڑیاں ملبے تلے آگئیں۔
Video of Explosion in South #Lebanon at this hour, in town of Ayn Qana.
Early reports indicating gas station but now pointing to #Hezbollah weapons depot: pic.twitter.com/geE35SfOC8
— Joyce Karam (@Joyce_Karam) September 22, 2020
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم حتمی تعداد یا زخمیوں کی صورت حال کے حوالے سے کوئی معلومات ابھی نہیں مل سکیں
حزب اللہ کے اہلکاروں نے الجزیرہ نیوز کو بتایا ہے کہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے اور اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے دھماکے کے وقت اسرائیلی جاسوس طیارے علاقے میں پروازیں کرتے ہوئے دیکھے گئے جو منگل کی صبح سے مسلسل پرواز کر رہے تھے۔