مصر: جیل سے فرار کی کوشش، 4 قیدی، 2 جیل افسران سمیت 6 افراد ہلاک

قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر میں ایک جیل سے قیدیوں کی فرار کی کوشش کے دوران کم سے کم چار قیدی، دو جیل افسران اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مصری سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قاہرہ کی طرہ جیل میں قیدیوں‌ نے گیٹ پر موجود ایک اہلکار کو قتل کرکے وہاں‌ سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس رسا کشی میں دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں ‌نے قیدیوں پر گولیوں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم چار قیدی، دو جیل افسران اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طرہ جیل میں قیدیوں نے اجتماعی فرار کی منصوبہ بندی کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ فرار کی کوشش کے دور قیدی ہلاک ہوگئے۔ ان کی شناخت السید سید عطا محمد، عمار الشحات محمد السید، حسن زکریا معتمد السید اور مدیح رمضان حسن علا الدین کےناموں سے کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرار کی کوشش کرنے والے قیدی دہشت گردی کے جرائم کے تحت پابند سلاسل تھے اور ان کا تعلق انصار بیت المقدس نامی ایک عسکری گروپ کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ یہ گروپ جزیرہ نما سینا میں سرگرم ہے۔
 

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں