بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ایک اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے باروہ اور ٹانڈر سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے بروہ گاؤں کا 15 سالہ لڑکا ولید ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ٹانڈر سیکٹر میں 80 سالہ شخص کو زخمی کیا، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا، بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شفیق بھی ہلاک ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں