تربت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ مزن بند میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کا مخبر بھی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں پاکستانی فورسز کے مخبر منیر احمد سمیت بی ایل ایف کے دو ارکان مارے گئے، مارے جانے والے جنگجووں کی شناخت عرفان عرف امداد اور نور خان عرف برمش کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
#During Intelligence Based operation Security forces have gunned down #two militants in #Mazanband tump district #Kech #Balochistan the killed were affiliated with banned armed group #BLF, while during the op an informer of #LEAs was also lost his life, pic.twitter.com/GB0sUgJbo8
— ???????? (@Info_Balochistn) September 29, 2020
اطلاعات کے مطابق مزنبند کے پہاڑی علاقوں گومازی، شاہ آپ، بومن، کلبر اور گرد نواح کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر آپریشن کی جارہی ہے۔