آرمینیا کیخلاف پاکستانی فوج کی آذربائیجان کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ناگورونو کاراباخ میں آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں تاہم ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، اس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں