کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں دہشت گردوں نے ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی۔
دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کے دوران کار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے اور دھماکے کے جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ شنواری نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 8 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
در انفجار غنی خیل، موتر های در حال عبور از جاده نیز هدف قرار گرفتند. از ۱۵ کشته، ۱۳ تای آن ملکی ها به شمول زنان، دختران و کودکان اند.
دین باشد به جایش؛ صلۀ رحم چنان کمرنگ است که گویی انسانیت هم مرده است. قتل بیگناهی، قتل جامعه است. چه کسی پاسخ خواهد داد؟
این خون ها بازپرس ندارند؟ pic.twitter.com/UqLarVCqaK— BILAL SARWARY (@bsarwary) October 3, 2020
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کار بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکومت نے طالبا ن کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مہمند نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
Shocking news
Seven members of @ACBofficials elite Umpire #BismillahJanShinwari who officiated in many international matches has martyred in a road side bomb blast today in Shinwari district of Nangarhar.
The world T20 No 1 bowler Rashid Khan too belong to that district too. pic.twitter.com/kWCgBLtV8z— M.Ibrahim Momand (@IbrahimReporter) October 3, 2020
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں امپائر کے خاندان کے 7 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
امپائر بسم اللہ جان شنواری نے متعدد انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے اب تک افغان کرکٹ بورڈ یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔